32

پی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ  نے  پی آئی اے نجکاری کیس  میں    پی آئی اے کو  کراچی میں تمام ملازمین کی مستقلی کاحکم دیدیا، پی آئی اے نے عدالت سے مزید بھرتیوں کی اجازت مانگ لی،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ بہترہوگاپی آئی اے 10 سالہ آڈٹ کاخودفیصلہ کرے، وقت آ گیاہے پی آئی اے اپنابوجھ خوداٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی آئی اے نجکاری کیس میں قومی ایئر لائن کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،پی آئی اے کی جانب سے وکیل نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے،پی آئی اے نے سپریم کورٹ سے مزیدبھرتیوں کی اجازت مانگ لی،وکیل پی آئی اے نے کہا کہ عدالت نے 31 مارچ کوبھرتیوں پرپابندی عائدکی تھی،سپریم کورٹ نے کراچی میں تمام ملازمین کی مستقلی کاحکم دیا،سپریم کورٹ کاحکم امتناع عدالتی احکامات پرعمل میں رکاوٹ ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے میں عملہ پہلے ہی کئی گنازیادہ ہے،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت کے دوسرے بنچ کوحکم امتناع سے آگاہ کیوں نہیں کیا؟نعیم بخاری نے کہا کہ کیس کراچی میں ہوا،میں اس میں وکیل نہیں تھا،عدالت نے پی آئی اے کومستقلی کے حکم کیخلاف درخواست دائرکرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ یہ ممکن نہیں ایک ہی عدالت کے 2 متنازعہ احکامات ہوں،بہترہوگاپی آئی اے 10 سالہ آڈٹ کاخود فیصلہ کرے،وقت آ گیاہے پی آئی اے اپنابوجھ خوداٹھائے،سپریم کورٹ نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔