47

امریکی تاریخ میں پہلی خاتون نیول وار کالج کی صدر منتخب

واشنگٹن۔ امریکی بحریہ کی ریئر ایڈمرل شوشانہ چٹ فیلڈکو نیول وار کالج کی نئی صدر نامزد کردیا گیا ہے،امریکی آئین کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی یہ پہلی خاتون ہیں،اس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔

امریکی سیکرٹری  برائے بحریہ  رجرڈ سپنسر نے  اسے نیول وار کالج کیلئے ایک تاریخی انتخاب قرار دیا ہے،ایڈمرل چٹ فیلڈ  وار کالج میں قائدانہ کردار ادا کریں گی اور ہم بحریہ میں ایک نئی ثقافت متعارف کرارہے ہیں چٹ فیلڈ نے یونیورسٹی آف سان ڈیگو  سے اپنی تعلیم مکمل کی تھی، اور  بحریہ میں اپنی ملازمت کے دوران انہوں نے  سکوارڈن  اور ونگ کی سطح پر کمان کی بھی کی ہے۔

وہ افغانستان کے صوبے فارہ میں صوبائی تعمیر  نو کی کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔اس وقت بھی وہ امریکہ میں کمانڈر کی خدمات انجام دے رہی تھی نیول وار کالج 1884میں قائم کیا گیا تھا۔