59

انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح پر

 کراچی۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر  ایک روپے 16پیسے اضافے کے  بعد  157 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

ہفتے کے پہلے روزلگ بھگ دن گیارہ بجے تک  ڈالر ایک روپے 16پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ انٹر بنک میں ڈالر 155.84 سے بڑھ کر 157 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث ڈالر پر دبا ہے جسکی وجہ سے ڈالر مارکیٹ سے غائب ہے اور قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

گزشتہ  ہفتیڈالرنیایک بارپھراونچی اڑان بھری اوریوں اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر157روپے50پیسے پرپہنچ گیا تھا۔گزشتہ ہفتیوفاقی بجٹ پیش ہواساتھ ہی ڈالربھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوگیا۔

 آخری روزانٹر بنک میں ڈالر2 روپے 94 پیسے مہنگا ہوکر155.84 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا۔اسی طرح گزشتہ ہفتے کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 157.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں 5 روز کے دوران ڈالر8.70 روپے مہنگا ہوا۔