34

قومی اسمبلی اور سینٹ کے بجٹ اجلاس آج ہونگے

اسلام آباد۔قومی اسمبلی اور سینٹ کے بجٹ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج پیر کو دوبارہ ہونگے،پارلیمنٹ کے دونوں اجلاسوں میں مالی سال2019-20کے فنانس بل پر عام بحث کی جائیگی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف بجٹ بحث جاری رکھیں گے،حکومت کی جانب سے شہبازشریف کی تقریر پر آج بھی احتجاج کا امکان ہے۔
ونوں ایوانوں میں اپوزیشن کی جانب سے آصف علی زرداری،خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت  سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں  ہو گا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف مالی سال2019-20کے فنانس بل پر اپنی نامکمل بحث جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب  حکومت کی جانب سے جمعہ کی طرح (آج)پیر کو بھی شہبا زشریف کی تقریر کے دوران احتجاج اور شور شرابے کا امکان ہے،اپوزیشن نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی طے کرنے کیلئے اجلاس سے قبل اپنا اجلاس بلا لیا ہے جس میں قومی اسمبلی میں  حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

دوسری جانب سے سینیٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو سہ پہرساڑھے4بجے  چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہو گا،،دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کی جانب سے آصف علی زرداری،خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاج کا امکان ہے۔