60

فنڈزکاناجائز استعمال‘اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ کو سزا

یروشیلم۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کو حکومتی فنڈز کے ناجائز استعمال پر سزا سنا دی گئی ہے۔ یروشلم کے ایک مجسٹریٹ نے اتوار کے دن فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سارہ نے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے استغاثہ کے ساتھ ایک ڈیل کر لی ہے اور وہ تقریباً پندرہ ہزار ڈالر کا جرمانا ادا کرنے پر رضا مند ہیں۔ سارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے حکومتی فنڈز مہنگے کھانے پکوانے پر استعمال کئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔