112

اسحاق ڈار نے یورو بانڈز بار ے اپنی پوزیشن واضح کردی

 لندن۔سابق وزیرخزانہ   اسحاق ڈار نے2015میں  500 ملین ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے کے بار ے میں پھیلائی جانیوالی غلط فہمی یا کسی غیر قانونی تاثر کو مستر د کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے یہ بانڈ شفاف طریقے سے قانونی عمل کے ذریعے جاری کیے گئے۔

 اس عمل میں ریاست پاکستان، وزارت خزانہ اور وزارت قانون پور ے طورپر شامل تھے اوراس بار ے میں  قانونی مشیر سے تمام معلومات حاصل کی گئیں۔ایک ٹی وی پروگرام اور سوشل میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے جن کے ذریعے اس خبر کو اچھالا گیا اسحاق ڈار نے کہا تین نمایاں عالمی بینکوں نے مشترکہ طورپر بانڈ جاری کرنے کے عمل کا انتظام کیا یورو بانڈ 2015میں جاری کیے گئے تھے بانڈزنے  غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو 24 ارب ڈالر تک لانے میں مدد فراہم کی۔

 اس وقت حکومت پاکستان نے اسے غیرملکی  قرضوں کی ادائیگی اور ملکی تجارتی قرضوں کے بندوبست کیلئے استعمال کیا گیا، انہوں نے مزید وضاحت کی ہے کہ غیر ممالک میں مقیم کوئی بھی پاکستانی یہ بانڈ خریدنے کا اہل نہیں تھا۔

 ذرائع ابلاغ میں ان بانڈز کے بار ے میں غلط فہمیوں کا مقصد بین الاقوامی مارکیٹ میں ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے اسحاق ڈار نے تمام الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اپنا ایک تحریری بیان بھی جاری کردیا ہے۔