43

وفاقی کابینہ کا اجلاس‘ ایجنڈا جاری

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)18 جون کو ہوگا اس سلسلے میں پندرہ نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا ئیگا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کا اجلاس (کل)منگل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو شنگھائی تعاون تنظیم پر اعتماد میں لیں گے،کابینہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کے قیام کا معاملہ زیر غور آئے گا،کابینہ حالیہ دنوں میں ہونے والی گرفتاریوں اور بجٹ اجلاس کے معاملے پر حکمت عملی طے کریگی،کابینہ کو احساس پروگرام اور ویزہ این اوسی لیبرلائزیشن پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ کو اثاثہ جات اسکیم میں اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

پاک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدہ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ ریلوے بارڈ کے پرائیویٹ ممبر کی تقرری کی منظوری دے گی، رپورٹ کیمطابق ایف آئی اے اور پی ٹی اے تصدیق شدہ چوری کے کیسز پر کابینہ کا بریفنگ دے گی۔ رپورٹ کیم طابق نسٹ اور میکسیکو یونیورسٹی میں تعاون کے حوالے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔

 رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم ساز کمپنیوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو ریگولر کرنے پر بات ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر اور چینی یونیورسٹی جیانگ سو کے معابین معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

 رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار ہونے والے معاہدوں کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ کو اب تک کابینہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔غلام سرور خان نے ملکی ایئرپورٹس پر جوائنٹ بیگج سرچ کاؤنٹر کی عملداری میں غفلت کے معاملے پر کا نوٹس لے لیا۔