51

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں تین دن باقی

پشاور۔بائیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں تین دن رہ گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کے حوالے سے اہم فیصلہ کئے گئے کل اجلاس طلب کیا ہے خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی مخالفت کی ہے۔

بائیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین گزشتہ چالیس  سالوں سے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں دہشت گردی کے بعض واقعات میں بھی افغان مہاجرین ملوث پائے جا چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افغان مہاجرین نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بھی حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے پاس گاڑیاں بھی موجود ہیں ذرائع کے مطابق  افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن تیس جون کو ختم ہو رہی ہے۔

 افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں مزید اضافہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ او رصوبا ئی حکومت کی جانب سے دی جانے والی تجویز کابھی جائزہ  لیا جائے گا۔