105

گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں‘ شاہد خاقان عباسی

لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم کی تقریر دھمکیوں اور گالیوں سے زیادہ کچھ نہیں تھی،ریاست مدینہ کے حکمران بہتان لگاتے ہیں،رات گئے تقریر کا مقصد بجٹ سے دھیان بٹانا تھا،حکومت جو قرض لیتی ہے اس کا تمام ریکارڈ موجود ہوتا ہے، عمران خان صاحب کمیشن بنانے کا شوق پورا کرلیں، گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں، نیب سے نہیں گھبراتے، جمہوریت کیلئے قربانیں دیں گے۔

وزیراعظم اور ان کے وزرا گوشوارے ویب سائٹ پر ڈالیں، حکومت عمران خان کے پاس ہے جس کا انہیں احساس نہیں، وزارتیں، ایجنسیاں، محکمے سب عمران خان کے پاس ہیں، اسمبلی آنے پر بدتمیزی کی جاتی ہے، ہر بدھ کو اسمبلی میں سوالوں کے جواب دوں گا، ہم اس بدھ کا انتظار کر رہے ہیں، نواز شریف پر 300 بلین ڈالر بھارت بھجوانے کا الزام لگایا گیا۔

 جمعرات کو لاہورمیں مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماوں کے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے 10ہزار ارب روپے قرض لیا۔ان دس ہزار ارب سے 5 اعشاریہ 8 فیصد سے گروتھ ہوئی۔شاہد خاقان نے کہا نوہزار ارب صوبوں، 5 ہزار ارب سود کی ادائیگی پر جبکہ 3800 ارب دفاع پر خرچ کئے گئے، یہ تمام اخراجات ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں میگا پراجیکٹ پر انوسٹمنٹ شروع کی،صرف نیلم جہلم پر پانچ سو ارب روپے لگے۔ آپریشن ضرب عضب، سڑکوں کا جال، نیوکلئیر پاور پروگرام، ڈیفنس کے پروگرام، گوادر میں ترقیاتی کام انہیی پیسوں سے ہوئے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم ہائی پاور کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیارہیں۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملک میں صرف اور صرف آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ جب تک آئین کی حکمرانی نہیں ہوگی ملکی حالات اسی طرح رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 4ہزار ارب کا ٹارگٹ پورا نہیں کیا اس مرتبہ انہوں نے 5ہزار 500کا ٹارگٹ کسطرح پورا کریگی؟۔خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا مڈٹرم الیکشن کی آئین میں گنجائش موجود ہے، مڈٹرم الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ ن بھرپور حصہ لیگی۔