66

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

لندن۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کر کے  مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا،اسکاٹ لینڈ یارڈ کے شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔

 الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی  گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیوایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔شمالی لندن میں بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر چھاپے میں 15پولیس افسروں نے حصہ لیا۔بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے ذرائع نے بھی الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد ان کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے حکومت  پاکستان  کو اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا جبکہ الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد بھی پاکستانی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم لندن میں بانی ایم کیو ایم سے تفتیش کرے گی۔