48

گرفتاری سیاست کا حسن ہے، آصف زرداری

اسلام آباد۔پاکستان  پیپلز پارٹی  کے شریک چیئرمین   و سا بق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے،  میری گرفتاری پریشر ٹیکٹکس ہیں،میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا مجال، سب حکومت کرتی ہے۔

 منگل کو آصف زرداری کی کمرہ عدالت میں  غیر رسمی گفتگو کے دورانصحافی  نے  سوال کیا کمرہ عدالت میں سگریٹ پینا ممنوع ہے پھر بھی آپ نے ایسا کیا؟ جس پر آصف علی زرداری نے کہا  عدالت تب ہوتی ہے جب جج موجود ہو، ابھی یہ صرف کمرہ ہے،   صحافی  نے  سوال کیا کہ جس طرح نواز شریف کو پارلیمنٹ سے آ وٹ کردیا گیا، کیا آپ پر بھی وہ  ہی  فارمولا اپلائی کیا جارہا ہے،  جس پر انہوں نے کہا فرق کیا پڑے گا، میں نہیں ہونگا تو بلاول ہوگا،بلاول نہیں ہوگا تو آصفہ ہوگی۔

 آصف زرداری نے کہا گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے،  میری گرفتاری پریشر ٹیکٹکس ہیں،  انہوں نے کہا میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا مجال، سب حکومت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا  جو سیاست کرئیگا اس کو جیل جانا پڑئیگا،جیل اور گرفتاری سیاست کا حسن ہے،نیب کو ختم کرنا چاہتے تھے لیکن اتفاق رائے نہیں ہوا۔

 انہوں نے کہا  عمران خان کو لندن بھاگتے دیکھ رہا ہوں۔صحافی  نے  سوال کیا نواز شریف نے میمو گیٹ پر اظہار افسوس کیا، آپ کو بلوچستان حکومت گرانے پر افسوس ہے؟ جس پر  انہوں نے کہا  سیا ست میں انسان کو پوزیشن لینا پڑتی ہے۔