106

ورلڈکپ 2019: بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف

لندن: کرکٹ ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے 353 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں کھیلتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 127 تک پہنچا تو روہت شرما کولٹر نیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

شیکھر دھون نے 53 اور روہت شرما نے 61 گیندوں پر اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، کینگروز کی فیلڈنگ مایوس کن رہی اور بیٹنگ کے دوران روہت شرما کو دو موقعے ملے۔

بھارتی اوپنرز شیکر دھاون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

بھارتی ٹیم روہت شرما، شیکر دھاون، کپتان ویرات کوہلی، کے ایل راہل، ایم ایس دھونی، کیدر جادیو، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جیسپرت بھمرا اور یزوندرا چاہل پر مشتمل ہے۔ 

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نیل، پیٹ کمنس، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

ورلڈکپ پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل

پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بھارت 2 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔