63

صوبائی حکومت کا عیلان خیبر پختون خوا میں کل سرکاری عید ہوگی

صوبائی حکومت نے صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے فیصلے کے تناظر میں اعلان کیا ہے کہ کل پورے خیبر پختونخوا میں سرکاری عید ہوگی اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان کل اور دونوں ہی پشاور میں عید منائیں گے عید کی نماز پشاور میں پڑھیں گے اور یہ بھی کہنا ہے

وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ محمود خان نے خود کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے مطابق چونکہ فاٹا کا انضمام ہوچکا ہے اور وہاں عید منائی جارہی ہے اور صوبہ بھر سے کافی تعدا د میں شہادتیں آچکی ہیں اس لئے پورے صوبے کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صوبائی حکومت کی کل عید منائے گی پورے صوبے میں سرکاری طور پر منائی جائے گی

روزنامہ آج سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے پورے صوبے کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عید کے ان ساعتوں کو پورے صوبے کیلئے مبارک کریں‘ انہوں نے کہا کہ اس دن ہم سب کو ان غریب اور مجبور بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔