68

ٹاؤن ٹو میں صفائی مہم کا آغاز

پشاور۔ ٹی ایم او ٹاؤن ٹو وحید الرحمان نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ٹاؤن ٹو میں صفائی مہم کاآغاز کردیا ہے

 مہم 23یونین کونسلوں میں مراحلہ وارکی جائے گی،صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کا سرانجام دینگی،ہر ٹیم کوایک ٹریکٹرٹرالی،ایک منی ٹریکٹر،ایک واٹرٹینکراورایک شاول فراہم کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ صفائی مہم کے دوران کسی قسم کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی،فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جبکہ بہترکارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے اہلکاروں کوتوصیفی اسناد سے نوازہ جائے گا۔