47

عید کی چھٹیوں کے دوران ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات

پشاور۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے عید کی چھٹیوں کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کیں ہیں۔

جس میں تمام فیکلٹی ممبران، کنسلٹنٹ، ہاؤس آفیسر ز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف بشمول منیجریل سٹاف،آئی ٹی سٹاف اور کلاس فور ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ ترجمان فرہاد خان کے مطابق تمام طبی سہولیات ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں دی جائینگی۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان اورایکٹنگ میڈیکل ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب خود انتظامی اور دیگر امور کی نگرانی کریں گے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں تمام عملے کو یہ ہدایات دی گئی کہ وہ ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ پہنچ جائیں۔