58

محکمہ آئی ٹی کے بارہ افسروں کی ترقیاں و تبادلے

 پشاور۔خیبر پختونخواحکو مت نے محکمہ آئی ٹی کے بارہ افسروں کی ترقی ٗ تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ 

حکومت نے ورک چارج آئی ٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 17 میں ریگولر بنیادوں پر ترقی دے کر مختلف محکموں میں تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ مطابق عمران رسول کو پی ایچ ای ٗ جاوید اقبال کو ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ایچ آر ڈیٹا بیس ٗشاہد ہ انجم سی اینڈ ڈبلیو ٗنجم ثاقب نور سوشل ویلفیئر ٗ سید مہر علی شاہ محکمہ خزانہ اور سید حبیب اللہ کوپی اینڈڈی میں تعینات کیا گیا ہے ٗایک اور اعلامیہ کے مطابق 5 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز اور کمپیو ٹر آپریٹرز کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔