48

عید آمد ٗسر کاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال عروج پر

پشاور۔صو بائی حکو مت کی طرف سے پابندی کے باوجود عید کے موقع پر سر کاری گاڑیوں کا ناجائزاستعمال عروج پر پہنچ گیا ہے۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن گزشتہ سالو ں کی امسال بھی اس سلسلے کو روکنے میں ناکام ہو گیا ہے ٗ قیمتی سر کاری گاڑیاں خیبر پختونخوا اور دیگر صو بو ں کے فضاء مقامات میں سیر سپا ٹے کیلئے حاصل کر لی گئی ہیں ٗ بتا یا گیا ہے کہ سر کاری گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی عائد کی گئی لیکن نہ صرف نئی گاڑیاں منگوائی گئیں بلکہ بعض محکموں کے لئے لگژری گاڑیاں خریدی گئیں ان میں ایسے افسران بھی ہیں جن کے پاس دو سے چار گاڑیاں ہیں جن میں ایک گاڑی دفتر اور باقی ان کے بچے استعمال کر تے ہیں 

ان گاڑیوں کے تیل اور مرمت کے نام پر سالانہ کروڑو ں روپے خرچ ہو رہے ہیں ٗ سر کاری افسروں کے پرائیو یٹ سیکر ٹر یوں اور سیکشن افسروں کو بھی سرکاری گاڑیاں دی گئی ہیں جن پر صو بائی حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے ٗقانوناً یہ افراد سر کاری گاڑی استعمال کر نے کے پابندی نہیں ہیں۔