53

ٹیکس کو وسعت دینے کیلئے جامع عملی کا آغاز

اسلام آباد۔ حکومت نے معیشت کو دستاویزی شکل دینے اور ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل شروع کر دیا ہے جس سے معاشی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

 ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق معاشی سرگرمیوں کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے محصولات کی وصولی بڑھانے میں مدد ملے گی اور اس ڈیٹا کو مربوط خود بنا کر کر ایف بی آر، نادرا اور دیگر اداروں کی معاونت سے سے معیشت کو دستاویزی شکل دی جا سکے گی۔ ٹیکس دینے والے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں گی معیشت کو دستاویزی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیکس کی بنیاد میں بھی اضافہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے گا۔ حکومت ٹیکسیشن کے نظام کو سادہ بنانے کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے اور موجودہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم ماضی کی سکیم سے بالکل مختلف ہے،موجودہ سکیم میں کالے دھن کو پیداواری شعبے کی طرف مرکوز کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔