78

شوال کا چاند کل نظر آنے کاا مکان

کراچی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شوال کا چاند (کل) منگل کو نظر آنے کا امکان ہے۔

چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 5 جون کو ہوگی۔رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل کو محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت مفتی منیب الرحمان کریں گے، محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی، منگل کے روز کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک افق پر موجود رہے گا، پشاور سمیت پورے پاکستان میں 4 جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔