30

برٹش ایئرویزکا 11 سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال

اسلام آباد: برٹش ائیرویز کی پرواز 11 سال بعد نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

 برٹش ایئرویزنے 11 سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کردیا، پرواز آج نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر290 مسافروں کے ہمراہ لینڈ کرگئی۔ وفاقی وزیر ہوابازی اوردیگراہم حکومتی شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا۔ برٹش ایئرویز کی لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرورنے فضائی آپریشن کی بحالی پرویڈیو پیغام میں کہا کہ برٹش ائیرویز کے پاکستان میں آپریشن کے بحالی پرخوشی ہے، برٹش ائیرویز نے 2008 میں سیکورٹی کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل کیا تھا، پاکستان میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری اورجمہوری حکومت پراعتماد کیا، برٹش ائیرویز کے فضائی آپریشن کے بحالی کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں جب کہ آپریشن کی بحالی سے ایوی ایشن ڈویژن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

واضح رہے بر ٹش ایئرویز نے 10 سال قبل 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔