110

مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں محصولات کی وصولی میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران محصولات میں ریکارڈ کمی کے ساتھ صرف 447 ارب روپے وصول کرسکی۔

جولائی اور مئی کے درمیانی عرصے میں کی گئی وصولی میں غیر معمولی کمی کے باعث بجٹ خسارہ توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ جائے گا۔

ایف بی آر ریونیو میں کمی کے نتیجے میں بجٹ خسارہ بڑھے گا بلکہ رواں مالی سال میں صوبوں کو منتقل ہونے والے شیئرز میں بھی غیر معمولی کمی آئے گی۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران صرف 33 کھرب 3 ارب روپے وصول کیے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 37 کھرب 51 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ حکومت نے مالی سال 19-2018 کے لیے ریونیو وصولی کا ہدف 43 کھرب 97 ارب روپے طے کیا تھا۔

اعداد وشمار سے واضح ہوتا ہے کہ تمام ٹیکس ادائیگیوں میں ہدف کے مقابلے میں کمی دیکھنے میں آئی۔

کم وصولی آئندہ مالی سال کے لیے بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج کے لیے اٹھائے گئے ایف بی آر کے اصلاحاتی اور آمدنی کے اقدامات کو عیاں کرتی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ 20-2019 میں 600 ارب روپے مالیت کے آمدنی اقدامات نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔