44

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ میں پاک امریکا دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد اعلی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کرے گا جب کہ زلمی خلیل زاد سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے بھی ملاقات کریں گے۔