37

ہشت نگری پھاٹک میں حفاظتی بارڈرز لگانے کا عمل شروع

پشاور۔19افراد کی اموات کے بعد ریلوے پشاور ڈویژن کی انتظامیہ جاگ گئی ہے ٗ ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں دکانوں کے سامنے بارڈرز لگانے کا عمل شروع کردیاگیا ہے تاہم تاجروں اور ریلوے پولیس کے درمیان حفاظتی بارڈر لگانے پر تکرار کا واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں ۔

ریلوے پٹڑی کے قریب تجاوزات کے باعث اب تک 19 اموات رونما ہو چکی ہیں  سیکرٹری ریلوے کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد پشاور ریلوے انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات کر دی گئی ہیں  تجاوزاتکا خاتمہ نہ ہونے کے باعث اب حفاظتی بارڈر دکانوں کے سامنے لگانا شروع کردیئے گئے ہیں  ہے ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں 500سے زائد دکانوں کے سامنے حفاظتی بارڈز لگانے کاعمل گزشتہ شب سے شروع کیا گیا ہے۔