44

پشاور میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب

پشاور۔ پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے کل مسجد قاسم علی خان میں اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4جون کو ہوگا ٗمسجد قاسم علی خان میں چاند دیکھنے کے شواہد کا جائزہ لیا جائیگاجس کے بعد رواں سال بھی ایک ہی دن عیدمنانے کے امکانات معدو م ہو گئے ہیں۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا زونل اجلاس منگل کے روز عید گاہ میں طلب کیا گیا ہے جبکہ قمر ی کیلنڈر بھی ا س حوالے سے تشکیل دیا گیا ہے رمضان المبارک کے چاند کے موقع پربھی خیبر پختونخوا دو حصوں میں تقسیم ہوا تھا  جبکہ افغان مہاجرین نے سعودی عرب کے ساتھ عید کرنے کا اعلان کیا ہے۔