34

عید کیلئے ٹریفک پلان تشکیل ٗ اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

پشاور۔ٹریفک وارڈن پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت کیلئے ”عید ٹریفک“ پلان تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی کی شفٹیں دو سے 3 کردی گئیں ترجمان ٹریفک پولیس رشید خان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل احمد جان کی نگرانی میں 2’ایس پیز‘اور 9’ڈی ایس پیز‘کے ساتھ 939 جوان ڈیوٹی سر انجام دینگے۔

ٹریفک پولیس عید کے تین ایام میں موجود رہیں گے جبکہ ڈیوٹی کی تیسری شفٹ رات 2 بجے تک ہوگی ترجمان نے بتایا کہ رش کی وجہ سے اندرونی سٹی بعض راستوں کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں شاپنگ کیلئے آنے والے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں پارکنگ میں کھڑی کرے اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاؤن کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہے۔