39

سٹیزن پورٹل ٗ وسیع پیمانے پر عوامی شکایات کا ازالہ

پشاور۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر عوام کی شکایات کا ازالہ جاری، پاکستان سیٹزن پورٹل اپنی نوعیت کا وہ واحد منصوبہ ہے جو عوام اور حکومت کے درمیاں فاصلوں کو بتدریج کم کرتا ہے۔

پاکستان سیٹزن پورٹل کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں خیبر پختونخوا سرفہرست ہے۔بغیر کسی اثر و رسوخ کے یا رشوت ستانی کے شہری اپنے مسائل نا صرف اعلی حکام تک پہنچا سکے ہیں بلکہ ان کو حل بھی کیا گیا ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان کے نعرے ''حکومت عوام کے لئے '' کا یہ عملی ثبوت ہے۔ تبدیلی کا یہ سفر نا صرف جاری رہے گا بلکہ اس میں روز بروز بہتری آئے گی۔ پاکستان سیٹزن پورٹل بن گیا ہے عوام کی امنگوں کا ترجمان پاکستان سٹیزن پورٹل کا مقصد عوامی خدمت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔