53

مہمند ڈیم سے سالانہ 51ارب کے مساوی فوائد

پشاور۔مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے ڈیم سائٹ پر انفراسٹرکچر کی تعمیر، 56کلو میٹر طویل آبی ذخیرے، نظام آبپاشی اور ری ریگولیشن پانڈ ایریا کے لئے مجموعی طور پر 8 ہزار 675  ایکڑ اراضی درکار تھی ٗدیا مر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے برعکس جہاں اراضی کی خر یداری کا عمل طویل عرصے سے تاخیر کا شکار رہا۔

 مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لئے محض چند ماہ کی مشاورت کے بعد ہی اراضی کی خریداری کے لئے معاہدہ طے پاء گیا تھا معاہدے پر برُہان خیل، عیسیٰ خیل، سپری ملا گوری قبائل کے علاوہ مہمند ڈسٹرکٹ سے منتخب ہونے والے رُکن قومی اسمبلی ساجد خان اور چار سدہ سے منتخب ہونے والے رُکن قومی اسمبلی ملک انور تاج نے دستخط کئے۔

اہم بات یہ ہے کہ واپڈا نے مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے اراضی کی خریداری کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 68 کروڑ 40لاکھ روپے مقامی انتظامیہ کو منتقل کر دیئے ٗمہمند ڈیم ایک تاریخی اور منفرد منصوبہ ہے،جو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کے دورافتادہ علاقے میں دریائے سوات پر 5 عشروں کی تاخیر کے بعد تعمیر کیا جارہا ہے۔

 پراجیکٹ تقریباً309 ارب کے منظور شدہ پی سی۔ون سے پانچ سال اور آٹھ ماہ میں مکمل ہوگا۔منصوبے کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.2 ملین ایکڑ فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 800میگاواٹ ہے۔