111

ایف بی آر کا بیوٹی پارلرز سے ٹیکس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیوٹی پارلرز سے اِنکم ٹیکس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر نے ٹیکس بڑھانے کے لیے ٹیکس نہ دینے والے سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بار خواتین کے بناؤ سنگھار کے ٹھکانے بیوٹی پارلر کو نشانے پر رکھا گیا ہے۔

ایف بی آر نے بیوٹی پارلرز سے اِنکم ٹیکس اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کراچی میں 500 بیوٹی پارلرز کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ بیوٹی پارلرز لاکھوں روپے کما کر تقریباً کوئی ٹیکس نہیں دے رہے، غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔