36

ارباب وعاصمہ عالمگیرکانام ای سی ایل سے خارج

پشاور۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دورکنی بنچ نے وزیراعظم پاکستان کی سابق مشیر عاصمہ عالمگیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد وفاقی سیکرٹری داخلہ کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست نمٹادی دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان منظور احمد خلیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے عاصمہ عالمگیر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیاہے۔

 جس کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے عدالتی استفسار پر منظور خلیل نے29تاریخ کو محکمہ داخلہ کی جانب سے کیاگیا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹادی