49

پولیو مہم کے دوران منفی پروپیگنڈہ کرنیوالے سکول سیل

پشاور۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پولیو مہم کے دوران 22اپریل کو منفی پروپیگنڈہ کرنے پرمزید 3 سکول سیل کر دیئے جس کے بعد سیل ہونے والے سکولوں کی مجموعی تعداد 10ہو گئی ہے۔

 سیل شدہ سکولوں میں دارلقلم ماڈل سکول ماشو خیل ٗ اقرا روزہ الاطفال میرہ کچوری ٗ اقرا سکول حسن گڑھی ٗہال مارک سکول ٗ مسلم کیمبرج سکول ٗ مسلم سٹینڈرڈ سکول ٗ آکسفورپبلک سکول حسن گڑھی ٗ پائین بریز سکول حسن گڑھی ٗ کریسنٹ سکول سٹی ہوم جی ٹی روڈ اور اقرا روزہ الاطفال جھگڑا جی ٹی روڈ شامل ہیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت عطاء اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی سہیل عزیز نے دو دنوں کے دوران دس سکولوں کو سیل کیا جبکہ مزیدسکولو ں کو بھی سیل کیا جائے گا۔

22 اپریل کو پولیو مہم کے دوران ان سکولوں کی انتظامیہ نے پولیو قطروں کے خلاف عوام، والدین اور طلباء کو گمراہ کیا تھا اورپولیو سے بچاؤ قطروں کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی تھیں جس کہ وجہ سے سرکاری املاک جن میں ماشوخیل بی ایچ یو کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ 

اس کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایت پر انکوائری کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی سمیت پولیس اور مختلف ایجنسیوں کے افسران نے انکوائری میں حصہ لیا اور اپنی رپورٹ پیش کی جس کے بعد انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دس سکولوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ مزید سکولوں کو بھی سیل کیا جائے گاان سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔