55

حج مشن سے محروم پولیس افسران و اہلکار دوبارہ شامل

پشاور۔وفاقی مذہبی امورکی جانب سے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن کردار ادا کرنیوالی خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے فہرست میں شامل افسران اور اہلکاروں کوحج مشن میں شامل کرلیاگیا جس کا باضابطہ طور پر اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا ہے فہرست میں شامل افسران اور اہلکاروں کو 10جون تک اپنے پاسپور ٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی مذہبی امور کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس سے حج مشن کیلئے نام طلب کئے گئے جس کیلئے صوبہ بھر میں 255 افسران اور اہلکاروں کی قرعہ اندازی کی گئی اور اس میں ایس پی سٹی پشاور شفیع اللہ گنڈا سمیت 8 افراد کے نام منتخب ہوئے سنٹر ل  پولیس کی جانب سے یہ نام وفاقی مذہبی امورکوارسال کئے گئے تھے تاہم مذہبی امور کی جاری کردہ فہرست میں دو اہلکاروں کے نام شامل کئے گئے۔

 جنہوں نے قرعہ انداز بھی حصہ تک نہیں لیا جس پرمحکمہ پولیس کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیاجس کانوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کی ہدایت پرمذہبی امور نے محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے منظور شدہ ناموں کو دوبارہ فہرست میں شامل کرلیا جس میں ایس پی سٹی پشاور شفیع اللہ گنڈا ٗکمپیوٹر آپریٹر شفیع اللہ ٗ سینئر کلر ک فہیم اللہ ٗ جونیئر کلرک فہیم حسین ٗ ہیڈ کانسٹیل کل حبیب ٗ جاوید خان ٗ نور احمد شاہ اور وسیع اللہ شامل ہیں واضح رہے کہ مذکورہ افسران کو دوبارہ حج مشن میں شامل کرنے پر محکمہ پولیس خیبر پختونخوا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔