اچاری بھنڈی
اجزاء:
بھنڈی ۔۔ 750 گرام
آلو ۔۔ آدھا کلو
تیل ۔۔ 4/3 کپ
سونف ۔۔ ایک سے آدھا چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ۔۔ ایک چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ۔۔ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ ۔۔ چھ سے آٹھ عدد
ٹماٹر ۔۔ تین سے چار عدد
ترکیب:
آلوؤں کے موٹے فرنچ فرائز کاٹیں اور تل لیں۔ بھنڈی کع بھی ثآبت رہنے دیں اور فرائی کریں۔ گرم تیل میں پیاز کو فرائی کرکے اس میں ٹماٹر، ادرک، نمک، مرچ، ہلدی اور کٹی لال مرچ ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں کٹا دھنیا، زیرہ، سونف، کلونجی اور کھٹائی پاؤڈر شامل کر کے تھوڑا پانی ڈالیں۔ اس کے بعد بھنڈی شامل کرکے تھوڑا پکائیں۔ آخر ہری مرچیں اور فرنچ فرائز ڈال کر ٹھوڑی دیر دم پر رکھیں۔ تیار ہونے پر سرو کریں۔