73

مزید35 پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے ہزاروں کی تعداد میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کے ملازمین مستقل کرنے کے بعد مزید35ڈیلی ویجز پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے ایک مرتبہ رولز میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں صوبائی کابینہ سے بھی منظوری لی گئی ہے ان ملازمین میں 31  کاتعلق محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے  اورچار ملازمین کا تعلق محکمہ داخلہ سے ہے۔

 اس سے قبل بھی تحریک انصاف کی گذشتہ حکومت نے بھی چار ہزار سے زائد ملازمین کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کے بعد اپنی حکومت کے آخری دنوں میں انہیں مستقل کرانے کے لئے صوبائی اسمبلی سے قانون سازی کی گئی جس کے بعد انہیں مستقل کر دیا گیا تاہم حکو مت اور بیورو کریٹس کے اشتراک سے کنٹریکٹ پر ملازمین بھرتی کرنے اور بعد میں انہیں مستقل کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے کا سلسلہ نہیں رک سکا۔

اس سلسلے میں محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ داخلہ کے مزید 35ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی مستقل کرنے کیلئے ان کے لئے ایک مرتبہ رولز میں نرمی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ سے اس کی منظوری بھی لی گئی ہے جس کے بعد انہیں بھی مستقل کر دیا جائے گا۔