207

حیات آباد میں پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ

پشاور ۔ حیات آباد میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی کی شہادت کی اطلاعات ہیں جبکہ مقابلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے فیز 7 میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جبپولیس نے گھر کا گھیراؤ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔جس کے نتیجے میں اے ایس آئی قمر شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشت ہلاک ہو گیا ۔دہشت گرد کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو گئے ہیں پولیس کے مطابق گھرمیں اب تک 4دھماکے ہو چکے ہیں۔ قریب رہائشی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ سی سی پی او پشاور خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اے ایس آئی کی شہادت اور دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں اب بھی 6سے 7دہشت گرد موجود ہیں جن کے خلاف آپریشن جاری ہے اور جلد ہی آپریشن کا ڈراپ سین ہو جائے گا ۔