117

رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان، عوام پریشان

فیصل آباد۔رمضان سے قبل ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔برائلرمرغی کا گوشت 280روپے فی کلو ، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ روٹی دو روپے مہنگی۔ دالیں، چنے، چینی کی قیمتوں میں 10 سے 39 روپے تک کا ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا۔ اب شہریوں کو خمیری روٹی اور نان 10 کی بجائے 12 روپے کا ملے گا۔

آن لائن کے مطابق رمضان سے قبل برائلرمرغی کا گوشت،، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہوگی ہے برائلرمرغی کا گوشت 270سے 280روپے فی کلوفروخت ہورہا ہے ،جبکہ ٹینڈے280روپے کریلے 200روپے کلو بھیڈی 160روپے کلو ٹماٹر وں اور پیاز کی قمیتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ چینی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا اور اب چینی 55 روپے سے بڑھ کر ساٹھ روپے فی کلوگرام ملے گی۔

اسی طرح دال مونگ کی قیمت میں سب سے زیادہ 39 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے اب دال مونگ دھلی 139 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ دال مونگ چھلکا 128 روپے فی کلوگرام، دال ماش دھلی 19 روپے بڑھ کر 134 اور دال ماش چھلکا 24 روپے اضافے کے بعد 119 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔ چاول باسمتی سپر 130، دال چنا 104، دال چنا سپیشل 106، مسور دال باریک 104، دال مسور موٹی 94، کالا چنا موٹا 04، کالا چنا باریک 98، سفید چنے کی نئی قیمت 98 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔