32

پاکستان نے 35لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی‘ صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلام کا پیغام ہمدردی اور مساوات کا ہے، پاکستان نے افغان مہاجرین کو پناہ دے کر دنیا کو بتایا کہ انسانیت کیا ہوتی ہے، پاکستان نے 35لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی، پاکستان کی مسلح افواج نے قربانیاں دے کر ملکی بقاء کے لئے کام کیا۔

اتوار کو پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان نے 35لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔ افغان مہاجرین کی تیسری چوتھی نسل بھی پاکستان میں موجود ہے۔ دنیا کا ایک ملک مصیبت میں پناہ کے لئے جانے والوں کے سامنے دیواریں کھڑی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا پیغام ہمدردی اور مساوات کا ہے۔ پاکستان نے افغان مہاجرین کو پناہ دے کر دنیا کو بتایا کہ انسانیت کیا ہوتی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے قربانیاں دے کر ملکی بقاء کے لئے کام کیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ستر ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی۔ ایمانداری کی شروعات اعلیٰ قیادت سے ہوتی ہے۔