74

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا سپیشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ

سلام آباد۔ وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، آڈٹ کامقصدادویات قیمتوں کے تعین میں شفافیت کااندازہ لگاناہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نیادویات کی قیمتوں میں اضافے پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کااسپیشل آڈٹ کرایاجائیگا۔وزارت قومی صحت نے آڈیٹر جنرل پاکستان کے نام مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں کہا گیا ڈریپ کا 2013 سے 2018 تک آڈٹ کیاجائے، ڈریپ کااسپیشل آڈٹ ادویات قیمتوں سے متعلق کیاجائے۔

مراسلے کے مطابق آڈٹ کامقصدادویات قیمتوں کے تعین میں شفافیت کا اندازہ لگانا ہے، میڈیامیں ڈریپ سیمتعلق بیضابطگیوں کیالزامات آرہے ہیں۔وفاقی وزیرصحت عامرکیانی کا کہنا ہے کہ ڈریپ کی کارکردگی شفاف اورمعیاری بنانیکی ضرورت ہے،ڈریپ کےآڈٹ سیادارے پر عوامی اعتمادمیں اضافہ ہوگا،حکومت عوام کوسستی ومعیاری ادویات کی رسائی ممکن بنائیگی۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا 72گھنٹے میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لایا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا عوامی خدمت کیمنصوبوں میں مکمل سہولت دی جائے، نئی ترقیاتی اسکیمزبھی ایک ماہ میں لیلی جائیں۔خیال رہے کہ رواں سال دس جنوری کو تمام ادویات پر پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو تین ماہ بعد ادویات کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کی یاد آئی۔حال ہی میں ہولسیلرز اور ریٹیل میڈیکل اسٹورز نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری کردہ قیمتوں کے خلاف ادویات کی قیمتوں میں سو فیصدسے زائد اضافہ کر دیا تھا۔بعد ازاں وفاقی حکومت نے بعض دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں از خود بلا جواز اضافے پر ایکشن لیتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا۔