56

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخو کی مہنگائی کنٹرول کرنیکی ہدایت

 

پشاور۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے میں ا قتصادی امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر سال ماہ رمضان سے پہلے اشیائے صرف کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھ جاتی ہیں اس سلسلے کے تدارک کیلئے رمضان سے 15 دن قبل بازاروں میں قیمتوں کی سختی سے جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا جائے ، انھوں نے کہا کہ ہم نے ریاست مدینہ کی طرز پر حکمرانی کرنی ہے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ہے لھذا اشیائے صرف کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے۔

محمود خان نے کہا کہ کل کی دن آندھی اور بارشوں کی وجہ سے ہونے والی جانی و مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو خودساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنی ہو گی اور روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینا ہو گا ، انھوں نے کہا کہ پی ایم آر یو روزانہ کی بنیاد پر انھیں قیمتوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے ، انھوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف فورا صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے اور پولیس ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ پلاسٹک بیگز کے خلاف آپریشن میں اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبے بھر میں اب تک 80 پلاسٹک بیگ ریٹیلرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جا چکی ہے جبکہ وزیراعلی کو صوبے بھر میں کلین اینڈ گرین مہم پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ : کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صوبہ بھر میں مارچ تک 143 ملین پودے لگائے جاچکے ہیں، جبکہ اپریل کے مہینے میں اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب پودے لگائے جاچکے ہیں۔

بریفننگ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ پودے ضلع وزیرستان میں لگائے گئے ہیں ، وزیر اعلی نے صوبہ بھر کے پیٹرول پمپس میں واش رومز کی ناقص صورتحال کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ا ، انھیں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں اب تک 225 پیٹرول پمپس کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں،جبکہ225 پمپس پر پانچ لاکھ بیس ہزار جرمانہ بھی عائد کیا جا چکا ہے۔