46

نواز شریف کا ایک اور آپریشن بھی ہو سکتا ہے ٗ ڈاکٹرعدنان

لاہور۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دل کی دھڑکن نارمل نہیں ، پیس میکرلگانیکی ضرورت ہے، ہوسکتاہے نوازشریف کوایک آپریشن سے گزرناپڑے۔ 

منگل کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سٹی میڈیکل کمپلیس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہانواز شریف کی صحت کے معاملات کے پیچیدہ ہیں، ان کی گردن اور دماغ کو خون کی فراہمی مکمل نہیں مل رہی، دو شریانیں بند ہیں۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا نوازشریف کاعلاج ہورہاہے ، ان کے مختلف نوعیت کیٹیسٹ کییگئے ہیں۔

ان کے دل کی دھڑکن نارمل نہیں ہے، مستقل پیس میکر لگانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا ہوسکتا ہے نوازشریف کوایک آپریشن سے گزرناپڑے، ایسے مریضوں کے علاج کیوقت سے متعلق نہیں کہا جاسکتا، نواز شریف اسپتال میں تو داخل نہیں البتہ گھر پر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہی رہتے ہیں۔انھوں نے کہا نوازشریف کاایم آرآئی کیاگیاہے۔

انھیں شریانوں کی ایک اوربیماری تشخیص کی ہے اور دل کے مرض کیلئے ادویات تجویزکی ہیں، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مزید علاج کا فیصلہ ہوگا۔نوازشریف کے ذاتی معالج کا مزید کہنا تھا آج میڈیکل بورڈ نے تمام پرانی ٹیسٹ رپورٹس، میڈیکل ریکارڈ اور سفارشات کا جائزہ لیا ہے اور نواز شریف کا معائنہ بھی کیا ہے،ان کی دو شریانیں بند ہیں جو تشویشناک ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ان شریانیوں کو سرجری سے کھولا جا سکتا ہے کہ علاج کے ذریعے۔نوازشریف کے ذاتی معالج کا مزید کہنا تھا علاج کا روڈ میپ ابھی طے نہیں کیا نہ ہی یہ بتا سکتے ہیں کہ علاج کب تک چلے گا؟ علاج پاکستان میں ہو گا یا بیرون ملک ہو گا، یہ ابھی فیصلہ نہیں کر پائے، شریانوں کی بیماری سیمتعلق آئندہ ہفتیتفصیلات دیں گے۔