34

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بی آر ٹی سے متعلق سوال پر ناراض

پشاور۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ محمود خان بس ریپڈ ٹرانززٹ (بی آر ٹی )منصوبے سے متعلق سوال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان میرے اور میں شہرام کا باس ہوں،بی آر ٹی منصوبہ سابق ڈی جی پی ڈی اے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا،جہاں بھی جاتا ہوں میڈیا بی آر ٹی پر سوال کرتا ہے، جس دن منصوبہ مکمل ہوگا تو اس وقت سب کو پتہ چل جائے گا کہ کتنا بڑا منصوبہ ہے ، کرپشن کی باتیں کرنے والے ثبوت لائیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مجھے جو کہیں گے میں وہی کروں گا چاہے کوئی خفا ہوتا ہے یا خوش۔ وزیر اعظم عمران خان میرے باس ہیں اور میں شہرام کا باس ہوں۔وزیر اعلی محمود خان نے صوبائی وزیر بلدیات کی ناراضگی کو بھی ہوا میں اڑا دیا۔محمود خان نے کہا کہ صوبہ میں پلاسٹک بیگز اور غیر معیاری کھلا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان جلد شروع کر دیا جائے گا جب کہ آئندہ بجٹ میں پورے صوبہ کی عوام انصاف کارڈ سے مستفید ہو گی۔

وزیر اعلی کے پی سے بی آر ٹی منصوبہ سے متعلق سوال پوچھا گیا تو وہ ناراض ہو گئے۔ کہتے ہیں کہ جہاں بھی جاتا ہوں میڈیا بی آر ٹی پر سوال کرتا ہے، جس دن منصوبہ مکمل ہوگا تو اس وقت سب کو پتہ چل جائے گا کہ کتنا بڑا منصوبہ ہے جب کہ کرپشن کی باتیں کرنے والے ثبوت لائیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

وزیر اعلی کے پی محمود خان نے خود کو صوبائی وزیر اطلاعات سے عمر میں 10 سال چھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی 47 سالہ عمر میں اتنا کام نہیں کیا جتنا چھ ماہ میں کرچکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی رپورٹ پبلک نہیں ہونی چاہیے جب کہ وزیر دفاع پرویز خٹک ہمارے بڑے ہیں اور ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔