46

قبائلی ضلع خیبر سے سکول داخلہ مہم کا آغاز

خیبر ۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی ضلع خیبر سے اسکول داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا، داخلہ مہم کو بستہ اٹھا و اسکول آو کا نام دیا گیا ہے۔ضلع خیبر میں مہم کا افتتاح وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کیا، تقریب میں قبائلی بچوں میں اسکول بیگز تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ کے پی کے صوبہ میں 26 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اس داخلہ مہم میں 8 لاکھ بچوں کو سکولوں میں لانے کا ہدف رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی تقریب ہے، آبادی کے تناسب کے مطابق نئی تعلیمی اداریں قائم کریں گے، نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق کی جگہ قلم دیں گے۔محمود خان نے کہا کہ اعلی تعلیم کے حصول سے محروم بچیوں کو ہنر سکھائیں گے، جبکہ تعلیمی اداروں کے دوریں نہ کرنے والے حکام کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔اس سے قبل وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے جمرود متنی بائی پاس کا بھی افتتاح کیا۔

افتتاح کے موقع پر ان کے ساتھ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق اوروفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ جمرود متنی ٹو سور کمر پاک افغان شاہراہ دو سال میں مکمل ہوگا ،روڈ یوایس ایڈ کے طرف سے بنائی جائی گی جس سے جمرود میں رش کم ہوگا ۔وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے وفاقی وزرا کے ہمراہ جمرود گریڈ میں کلین اینڈ گرین مہم کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلی نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر خیبر میں کلین اینڈ گرین پاکستان شجررکاری مہم کا آغاز کیا۔