38

وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں لگنے والی آتشزدگی کا نوٹس

اسلام آباد۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں لگنے والی آگ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ سے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔عملہ کی ڈوڑیں لگ گئیں،ریکارڈ محفوظ رہا،۔گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ کے چھٹے فلور پرا س وقت آگ بھڑک اٹھی جب پانچویں فلور پر وزیراعظم ایک اہم اجلاس میں موجود تھے۔

واقعہ کی اطلاع ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے فوری طور پر چھٹے فلور پر جانے کا ارادہ کیا مگر سیکورٹی عملہ نے جانے کی اجازت نہ دی تاہم وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک تمام ملازمین حفاظت سے نیچے نہیں آجاتے اس وقت تک وہ دفتر سے باہر نہیں جائیں گے ،چند منٹ بعد وزیر اعظم کو ملازمین اور ریکارڈ سے متعلق اطلاع دی گئی تو اس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس تھوڑی دیر کے لیے روانہ ہوئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وزیر اعظم کو اطلاع دی گئی تو وہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اور ایجنڈا مکمل ہونے تک وہ اجلاس کی صدارت کرتے رہے بعدا زاں وہ دفتر سے باہر آکر واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کیں،ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے ۔فائر برگیڈ نے فوری طور آگ بجھانے میں کردار ادا کیا اور ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئی تھیں،ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے واقعہ سے متعلق فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔