36

خیبر پختونخوا ‘سیاحت کے فروغ کیلئے عالمی بینک سے 12 کروڑ ڈالر کا مطالبہ

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے عالمی بینک سے 12 کروڑ ڈالر مانگ لئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے عالمی بینک سے 12 کروڑ ڈالر مانگ لئے ہیں تاکہ صوبے میں سیاحت کا انفرا اسٹرکچر بنایا جا سکے، سیاحتی اثاثوں کو بڑھایا جا سکے اور صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم مقامات کی مینجمنٹ کی جا سکے۔

عالمی بینک کی ٹیم ابھی منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے اور توقع ہے کہ آسان قرض فراہم کرنے والے عالمی بینک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن سے قرض ملنے کے بعد اس منصوبے کو آئندہ مالی سال کے دوران شروع کیا جائے گا۔عالمی بینک ممکنہ طور پر آئندہ ماہ قرض کی منظوری دے دے گا جہاں منصوبے کا تخمینہ 12 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔