37

خیبر پختونخوا ‘پولیس ٹریننگ سنٹر میں پہلی خاتون پرنسپل کی تعیناتی

مانسہرہ ۔مانسہرہ میں خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پولیس ٹریننگ سینٹرمیں خاتون بطورپرنسپل مقرر کر دی گئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق بطور پرنسپل مقرر کی گئی خاتون سونیہ شمروز ایک 18 گریڈ افسر ہونے کے ساتھ ساتھ ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ایم بی اے بھی ہیں۔ سونیہ نے بتایا کہ اس عہدے پر مقرر ہونااْن کے اور خاندان کیلئے بیحد فخر کا باعث ہے۔

یہ میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔سونیہ شمروزکرائم کنٹرول، انویسٹی گیشن اورپیپل کانٹیکٹ کے شعبوں میں خاصہ تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ اپنی آخری پوسٹنگ سے پہلے ایبٹ آباد میں ڈیڑھ سال کے عرصے تک بطورسپرٹنڈنٹ پولیس تعینات رہیں۔میڈیا سے گفتگومیں سونیہ نے کہاکہ کے پی پولیس کے پاس بہادر اہلکار ہیں جنہوں نے خطے میں امن کی لیے بیش بہارقربانیاں دی ہیں اْمید کرتی ہوں کہ صوبے میں پولیس افسران کے لیے بہتر ٹریننگ کی فراہمی یقینی بنا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس آفسران کو ملنے والی اِبتدائی ٹریننگ جدیدمعاشرے کی ضروریات کی پابندہوگی جس میں عوام سے رابطہ قائم رکھنیکی مہارت، کرائم کنٹرول اور خاتون پولیس افسران کے ساتھ حْسنِ سلوک وغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کی یقین دہانی کی بھی ضرورت ہے کہ کے پی پولیس افسران کو اپنے پیشے سے متعلق مکمل بنیادی شعور حاصل ہو۔سونیہ شمروز نے زور دیا کہ ایک پرنسپل کی حیثیت سے یہ اْن کی ذمہ داری ہوگی کہ پولیس افسران کو جدید ضروریات کے مطابق تربیت دی جائیتاکہ وہ لوگوں کو موثر طریقے سے سہولت فراہم کرسکیں۔