58

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد 6لاکھ تک پہنچ گئی

اسلام آباد۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 8لاکھ75ہزار111 افراد کی رجسٹریشن ہو گئی ، پاکستانی شہریوں کی تعداد 7لاکھ91ہزار59 ،بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کی تعداد 80ہزار7سو53ہے جبکہ غیر ملکی افراد کی تعداد 3ہزار2سو99ہے۔اسی طرح عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کل 6لاکھ4ہزار74شکایات موصول ہوئی ہے جن میں 5لاکھ 53ہزار9سو53پاکستان میں رہنے والے شہریوں نے درج کی ہے۔

جبکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں نے 47ہزار729شکایات درج کئے ہے اسی طرح 2ہزار 3سو92شکایات غیر ملکیوں کی جانب سے درج کئے گئے ہے۔اب تک حل شدہ شکایات کی تعداد 4لاکھ49ہزار25ہے ، جس میں سب سے زیادہ شکایات پنجاب میں حل کئے جاچکے ہیں جوتقریبا43.87فیصد ہیشہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے واضح ہدایات پورٹل پر درج تمام شکایات حل ہوں اور شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکیوں کو درپیش مسائل کا بھی قانون کے مطابق حل نکالا جائے۔