26

ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت

اسلام آباد۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت د یتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار کو یوریا کھاد کی قیمتوں کا تعین کرنے اور کاشت کاروں کو سستے داموں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی، درآمد کی اجازت کاشت کاروں کی ضرورت دیکھتے ہوئے دی گئی۔

اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کو یوریا کھاد کی قیمتوں کا تعین کرنے اور کاشت کاروں کو سستے داموں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ کمیٹی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ گیس پاور سیکٹر کو دینے پر مزید یوریا درآمد کیا جا سکتا ہے۔