32

خانانی اینڈ کالیا سکینڈل کے ملزمان بری

کراچی۔ سندھ ہائیکورٹ نے 8سال بعد فیصلہ سنا تے ہوئے خانانی اینڈ کالیا اسکینڈل میں ملوث تمام ملزمان کو بری کردیا۔ بدھ کو سندھ ہائیکورٹ نے بینکنگ کورٹ کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ 2011 میں بینکنگ کورٹ نے 8ملزمان کو بری کیا تھا ،جسے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔وکیل صفائی حمل زبیدی نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقدمہ میں ٹرائل کورٹ میں 100گواہ بلائے گئے۔

42 گواہان نے ملزمان کے حق میں گواہیاں دی ۔سیشن عدالت میں بھی حوالہ ہنڈی ثابت نہیں ہوئی۔الزنونی ایکس چینج دبئی کی کمپنی ہے جسکا ملزمان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایف آئی کی جانب سیڈپٹی ڈائریکٹر پیش ہوئے

۔منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملزمان 8 کو نامزد کیا گیا تھا۔ ایک ملزم جاوید خانانی نے خود کشی کرلی تھی۔ دیگر ملزمان میں حنیف کالی ،مناف کالیا۔ جاوید خانانی، عاطف عزیز پولانی شامل تھے۔ مقدمے میں بینکرز سید مسعود عباس ، سید وجاہت علی، تسلیم احمد اور عارف الرحمان کو بھی شامل کیا گیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ نے 11سال بعدمیگا منی لانڈرنگ کے ملزمان بری کردیے۔