41

بی آر ٹی پشاور کی رپورٹ تیار، کئی خامیوں کا انکشاف

پشاور: صوبائی معائنہ ٹیم نے بی آر ٹی پشاور کے بارے میں رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں سنگین خامیوں اورعوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پشاور میں صوبائی معائنہ ٹیم نے بی آر ٹی پشاور کے بارے میں وزیراعلیٰ کے احکامات پر رپورٹ تیار کرلی۔ صوبائی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق  بی آر ٹی روٹ پر سڑک پار کرنے کے لیے کوئی زیبرا کراسنگ نہیں، بی آر ٹی روٹ پر واش رومز بھی غیر معیاری بنائے گئے ہیں، ڈیزائن  میں مسلسل تبدیلیاں عوام کے لیے ذہنی کوفت اور سرکاری خزانے کے نقصان کا باعث بنیں، یونیورسٹی اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مقامات پر اپروچ راستہ سرکاری مقام کے باوجود ایسے بنایا گیا جو رکاوٹ کا باعث بنے گا۔

رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی کے زیر زمین اسٹیشن ٹھیک ہیں تاہم روٹ کے اوپر اسٹیشنز سے ٹریفک میں خلل پڑے گا، بی آر ٹی کو مکمل طور پر زمین سے اوپر معلق تعمیر کرنا چاہیے تھا جو مفید رہتا، بی آر ٹی میں پائی جانے والی خامیوں پر منصوبہ کا ڈونر ایشیائی ترقیاتی بینک اعتراضات اٹھا سکتا ہے۔