37

چوری کے نام پر لوڈ شیڈنگ کرنے کا سخت نوٹس

اسلام آباد۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے ملک میں بجلی چوری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی چوری کے نام پر لوڈ شیڈنگ کرنے کا سخت نوٹس لے لیاجبکہ کمیٹی چیئر مین نور عالم خان نے سیکرٹری پاور ڈویژن برس پڑے اور کہا ہے کہ کنڈے ہٹانے اور بجلی چوری روکنا بجلی کمپنیوں کا کام ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ محکمے اپنا کام نہ کریں اور سزا عوام کو ملے،جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں کے ایس ڈی او اور ایکسین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،بجلی تقسیم کار کمپنیاں تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں،بجلی چوری روکنا ہے تو سب سے پہلے بجلی کمپنیوں کے حکام کی کرپشن ختم کرنا ہو گی۔

منگل کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر نور عالم خان کی زیرصدارت ہوا ۔ کنوینر کمیٹی نے کہاکہ رات کو مکمل بریف مہیا نہیں کیا گیا صبح بریف کا پلندہ ملا۔کمیٹی نے پی اے سی اور آڈٹ حکام پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے مجھے بھی بھی بریف کا پلندہ صبح ملا، اتنا بریف اتنے کم وقت کون پڑ سکتا ہے۔ پی اے سی حکام نے بتایا کہ مکمل بریف ہمیں آڈٹ حکام نے برقت نہیں دیا۔کمیٹی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مختلف آڈٹس پیرا میں ڈی اے سی کیوں نہیں کی گئی؟ کمیٹی نے کہاکہ حکومت اور عوام کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔ذیلی کمیٹی میں پاور ڈسٹری بیوشن کے افسران کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی دو مرتبہ اسی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا گیا۔ ذیلی کمیٹی نے کہاکہ اگر آپ کے افسران پیش نہیں ہونا چاہتے تو بتا دیں۔ذیلی کمیٹی نے کہاکہ پاور کمپنی کے افسران کا امن وامان کی صورتحال سے کیا تعلق ہے؟آڈٹ حکام نے بتایا کہ ضمنی گرانٹس کے حوالے سے وزارتِ خزانہ کام کررہی ہے۔ضمنی گرانٹس سے متعلق قواعد میں تبدیلی سے وزارت خزانہ حکام نے لاعلمی کااظہار کیا ۔

پی اے سی حکام نے وزارت خزانہ کے حکام کے جواب پر حیرانگی کا اظہار کیا ۔ ذیلی کمیٹی ارکان نے کہاکہ لگتا ہے وزرات خزانہ کے حکام پوری تیاری سے نہیں آئے۔کمیٹی نے نیسپاک سے متعلق اڈٹس پیراس کی ڈی اے سی نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیا ۔ کنوینر نے کہاکہ اگر ڈی اے سی نہیں ہوئی تو ہمارا یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ۔انہوں نے کہاکہ اگر ڈی اے سی نہیں کرتے تو ان کو تنخواہ بھی نہیں ملنی چاہیے۔ کنوینر کمیٹی نے کہاکہ پی اے سی حکام ایک اظہار ناپسندیدگی کا خط وزارت کو بھجوا دے۔ ذیلی کمیٹی نے ملک میں بجلی چوری پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پنجاب میں جتنے فیڈرز پر چوری ہوئی وہاں ہم نے ایف آئی آر درج کرکے ایکشن شروع کردیا ہے۔