35

نوازشریف کا آج پھر شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج ایک بار پھر شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج ایک بار پھر شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ لیے گئے، ڈاکٹرز نے جدید مشین کے ذریعے ہولٹر اور ایکو ٹیسٹ  کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دھڑکن کو ترتیب میں لانے کے لیے پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویز دی گئی ہے، ہولٹر سے دھڑکن کی 24 سے 48 گھنٹے تک مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نواز شریف کو لاحق تمام بیماریوں کی تشخیص کی جائے گی، نوازشریف کے علاج پر کتنا وقت صرف ہوگا، ابھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم لندن میں نوازشریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر لارنس سے رابطے میں ہیں۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کے گردوں کی تکلیف میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ان کے لندن میں موجود ذاتی معالج ڈاکٹر لارنس سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔